جموں//صوبہ جموں کے آل آئی ٹی آئی ٹرینیڈ سی پی ورکر اور لینڈ ڈونرز ایسوسی ایشن کے ڈیپوٹیشن نے آج یہاںوزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی۔اُنہوں نے اَپنے مسائل وزیر موصوف کو گوش گزار کئے اور ان کے فوری ازالے کی درخواست کی۔ڈیپوٹیشن نے پی ایچ اِی کیجول لیبروں ، آئی ٹی آئی ٹرینیڈ سی پی ورکرس اور واٹر سپلائی سکیموں کے لئے محکمہ پی ایچ اِی کو اَراضی عطیہ کرنے والوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے وزیر موصوف سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ میں گزشتہ 20 برسوںسے بغیر کسی تاخیر کے کام کر رہے ہیں اور تقریباً 23,711 یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے اَفراد اور ان کے اہل خانہ کو ان کی ریگولرائزیشن کے لئے کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت ان کے مسائل اورمشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کرنے پر غور کرے گی۔وزیر جاوید احمد رانا نے ڈیپوٹیشن کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُن کے تمام مطالبات اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر اَزالہ کرنے کے لئے غور کیاجائے گا۔










