jammu kashmir police

منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی فیصلہ کن مہم جاری

بارہمولہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی 1.72 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کی

سرینگر/ // منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے پولیس بارہمولہ نے 1.72کروڑ مالیت کی متعدد جائیداد قرق کر لی ۔ سی این آئی کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی مہم تیز ہو گی ہے جس دوران بارہمولہ میں پولیس نے ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کی 1.72کروڑ مالیت کی متعدد جائیداد قرق کر لی ۔ پولیس کے مطابق یہ جائیداد چاندی چوک جموں اور ترکانجن بونیار میں قرق کر لی گئی جس میں ٹپر،ٹریلر اور سکار پیو میں دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جائیدادیں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش رفیق احمد خان ولد غلام حسن ساکن ترکانجن بونیار، ضلع بارہمولہ کی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی 1985 کے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق ایف آئی آر جو پہلے ہی این ڈی پی ایس ایکٹ پی ایس گنگال جموں میں درج تھا کے ساتھ ہ ہے ۔ پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش کے دوران متذکرہ جائیدہ غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے۔ یہ جائیدادیں منشیات فروش کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئیں۔یہ کاروائی منشیات کی لعنت سے نمٹنے میںپولیس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔