ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور ایس ایس پی راجوری نے بی آر او میں مزدوروں کیلئے حفاظتی اَقدامات کا جائزہ لیا

راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما اور سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس گورو سیکروار نے ضلع بھر میں بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے مختلف مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بی آر او کے تمام ورک سائٹس پر سخت حفاظتی اَقدامات کے نفاذ پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نگرانی کو بڑھانے کے لئے ہر کام کی جگہ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس اَقدام سے ممکنہ خطرات کو روکا جاسکے گا اور ان اہم علاقوں کے اِرد گرد سرگرمیوں کی حقیقی وقت پر ٹریکنگ میں مدد ملے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنرابھیشک شرما زمینی سیکورٹی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کام کی جگہوں اور مزدوروں کی رہائشی سہولیات دونوں پر سیکورٹی گارڈتعینات کرنے کی ہدایت دی تاکہ چوبیس گھنٹے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ تمام کام کی جگہوں پر خاردار تاروں کی باڑ لگائی جائے تاکہ غیر مجاز رسائی کو روکا جاسکے اورحفاظتی حصار کو بہتر بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ذریعے تمام مزدوروں کے پس منظر کی مکمل تصدیق کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے بی آر او اَفسروںکو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر کارکن کی جامع تفصیلات جلد از جلد تصدیق کے لئے پیش کی جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان اہم منصوبوں میں صرف تصدیق شدہ افراد ہی شامل ہوں۔ایس ایس پی گورو سیکروار نے حفاظتی اقدامات کو عملانے میں محکمہ پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دِلایا۔ اُنہوں نے بالخصوص حساس علاقوں میں مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ ، بی آر او اور پولیس کے مابین تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے مقامی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بی آر او اَفسروں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ رکھیں اور کسی بھی سیکورٹی مسائل کو دور کرنے کے لئے کام کی جگہوں اور رہائشی علاقوں کا وقتا ًفوقتا ًمعائینہ کریں۔میں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس کے اعلیٰ افسران اور بی آر او کے نمائندوں نے شرکت کی۔