nia

جموں کے کئی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف این آئی اے کے دھاوے

جموں: نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کی صبح جموں کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے۔ یہ چھاپے ایک نئے درج کیے گئے کیس سے متعلق ہیں جس میں پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کا الزام لگایا گیا ہے۔این آئی اے کے اس چھاپے کا مقصد پاکستانی دہشت گردوں کی ہندوستان میں داخل ہونے کی کوششوں کے بارے میں اہم معلومات اکٹھا کرنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکار پولیس اور نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی مدد سے کئی مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں۔ اس سے پہلے 5 اکتوبر کو این آئی اے نے دہشت گردی کی سازش اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے شبہ میں 5 ریاستوں میں بیک وقت 22 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔