ملازمین کے مطالبات اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر، سید ریاض
سرینگر/// جموں کشمیر الیکٹریکل ایمپلائز یونین کا ایک وفود زیر صدارت صدر ساوتھ سرکل بجبہارہ سید ریاض احمد منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایس ای ساوتھ بجبہارہ کے دفتر میں ملاقات کی وفود نے ملازمین کے جائز مطالبات ان کے سامنے رکھے ایم ڈی نے ملازمین کے مطالبات اور مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے وفود میں مرکزی عہدیدار مختار احمد ناتھ، نائب صدر محمد حسین وانی سرکل چیرمین محمد اقبال ایتو,اسسٹنٹ آرگنائزر وسیم احمد جان، مرکزی ترجمان جبکہ طارق احمد ڈار صدر کولگام مختار احمد گنائی صدر اننت ناگ سب یونٹ عہدیداران اور ملازمین قابل ذکر ہیں ۔یونین کے صدر سید ریاض احمد نے وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل کشمیر نے افسران کو ملازمین کے جائز مطالبات جیسے ٹی اینڈ پی، ڈی پی سی، سیفٹی ٹولز وغیرہ حل کرنے کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے ایم ڈی نے ملازمین کے مشکلات کا خوش اسلوبی کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ۔منیجنگ ڈائریکٹر نے ملازمین سے کہا کہ میرے دروازے ہر کسی چھوٹے یا بڑے ملازم کے لیے ہمیشہ کھلا رہیگا ۔یونین ہھذا نے کہا کہ ہم ایس ای صاحب ساوتھ سرکل بجبہارہ کے بھی مشکور ہیں جو سرکل سطح پر ہمارے مشکلات کا ازالہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین سے کام ایمانداری اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ محکمہ نفع بخش رہے۔










