پنچایت الیکٹورل رول رویژن ۔2025

ضلع ترقیاتی کمشنررِیاسی نے ووٹر رجسٹریشن کو فروغ دینے کیلئے گاڑیوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

رِیاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش مہاجن نے پنچایت اِنتخابی فہرستوں۔ 2025 کی جاری سالانہ نظر ثانی کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے آج ڈی سی آفس کمپلیکس سے دو گاڑیوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔ یہ گاڑیاں ضلع کے تمام 12 بلاکوں کا احاطہ کریں گی تاکہ اہل شہریوں کو اِنتخابی فہرستوں کو اَپ ڈیٹ کرنے کے عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دی جاسکے۔ضلع پنچایت الیکشن آفیسر وشیش مہاجن نے رِیاسی کے تمام اہل باشندگان پر زور دیا کہ وہ یکم ؍جنوری 2025ء کو پنچایت اِنتخابی فہرستوں میں اَپنا نام درج کرائیں۔اُنہوں نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے سب سے اپیل کی کہ وہ اَپنے متعلقہ الیکشن رجسٹریشن افسران (اِی آر اوز) اور اسسٹنٹ الیکشن رجسٹریشن آفیسرز (اے ای آر اوز) کو ضروری فارم جمع کروا کر اَپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے بتایا کہ اِس عمل کو آسان بنانے کے لئے ضلع بھر میں پنچایت بوتھ مقامات پر کئی خصوصی کیمپ لگائے جارہے ہیں جس میں آنے والے دِنوں میں مزید منصوبہ بندی کی جائے گی۔نظرثانی کا عمل آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے اور حتمی پنچایت اَنتخابی فہرستیں6 ؍جنوری2025ء کو شائع کی جائیں گی۔ یہ َاقدام ضلعی اِنتظامیہ کے جامع اور شراکتی حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اِس موقعہ پر اے سی آر ریاسی انشوملی شرما، ڈپٹی ڈی ای او راکیش کمار، ڈی ایس ڈبلیو او سچن شرما، ڈی آئی او اجوال سمبیال اور دیگر اَفسران موجو دتھے۔