کولگام اور کھڈوانی بازاروں میں چائلڈ لیبر کے خلاف چلائی گئی
سرینگر//وادی کشمیرمیں بچہ مزدوری کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے سماجی بہبود کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پروٹیکشن آفسر مشن وتسلاکولگام نے ضلع میں چائلڈلیبر کے خلاف کارروائی کی ۔ وی اوآئی کے مطابق قابل کمشنر سکریٹری سماجی بہبود محکمہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ پروٹیکشن آفیسر مشن وتسلا کولگام کی رہنمائی میں کولگام اور کھڈوانی بازاروں میں ایک وسیع انسداد چائلڈ لیبر مہم چلائی گئی۔وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC)، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (DUPU) اور چائلڈ ہیلپ لائن (CHL) نے محکمہ لیبر کے تعاون سے چلائی تاکہ بچوں کو چائلڈ لیبر اور بھکاری سرگرمیوں سے بچایا جا سکے۔مہم کے دوران تین بچوں کو بچایا گیا جنہیں CWC کے سامنے پیش کیا گیا اور مناسب رسمی کارروائیوں کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC) کولگام کے سامنے والدین کی طرف سے دی گئی یقین دہانی کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کی پیروی کی جائے گی۔ مزید برآں دکانوں کے مالکان، ہوٹل والوں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ آٹوموبائل ورکشاپ کے مالکان کو بھی چائلڈ لیبر اور بچوں کے حقوق کے استحصال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ مہم نے تعلیم پر بھی توجہ مرکوز کی کیونکہ چائلڈ لیبر کو روکنے کے لیے تعلیم ضروری ہے۔










