جموں//چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ اور لداخ و سرپرست جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈیمی جسٹس تاشی ربستن نے چیئرپرسن گورننگ کمیٹی جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈیمی جسٹس سندھو شرما اورگورننگ کمیٹی جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی کے ممبران کے ساتھ آج جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈیمی جانی پورجموں میں منی آڈیٹوریم کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں جسٹس اَتل شری دھرن، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس وی سی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس محمد اکرم چودھری، جسٹس راہل بھارتی، جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی اور جسٹس محمد یوسف وانی، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج موجود تھے۔جسٹس سنجیو کمار، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اِقبال وانی، جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سیکھری نے بذریعہ چیول موڈ تقریب میں شرکت کی۔جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی جموں میں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مجوزہ منی آڈیٹوریم جس میں تقریباً 120 اَفراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔یہ منی آڈیٹوریم ہمارے جوڈیشل افسروں اور دیگرشراکت داروں کی تربیت کے معیار اور صلاحیت کو بہتر بنانے میں سہولیت فراہم کرے گا۔تقریب میں رجسٹرار جنرل جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ شہزاد عظیم ، ، پی ڈی جے جموںیش پال بورنی، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما،ڈائریکٹر جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی سونیا گپتا، رجسٹرار کمپیوٹرز انوپ شرما اور رجسٹری کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر چیف اِنجینئر پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ راجیش گپتا اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔










