ڈِی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیر نے پولو ویو مارکیٹ میں ’اِنسدادِ منشیات‘ کے بارے میں نکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا

سری نگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈِی آئی پی آر ) کے کلچر یونٹ کشمیر نے منشیات کے سنگین بحران سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پولو ویو مارکیٹ میں’’منشیات کو ختم کرو ‘‘کے موضوع پر ایک نکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا۔فن کاروں نے اَپنی فنی اَداکاری اور مؤثر پرفارمنس سے منشیات کے اِستعمال سے جسمانی، جذباتی اور سماجی نقصانات کی عکاسی کی جو لوگوں کے ایک بڑے ہجوم کے توجہ کا مرکز رہا۔نکڑ ناٹک میں نوجوانوں میں منشیات کی لت کی تشویشناک صورتحال کو اُجاگر کیا گیا اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اِجتماعی اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔کلچر یونٹ کشمیر منشیات کے اِستعمال جیسے اہم سماجی مسائل پر عوام کو بیداری اور حساس بنانے کے لئے تخلیقی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔