omar abdullah

ٹینگ پورہ سرینگر سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ زدہ ہو ں

رفتار سنسنی خیز ہے لیکن یہ بغیر کسی پچھتاوے کے مار دیتی ہے/ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر // ٹینگ پورہ بائی پاس سرینگر پر پیش آئے المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رفتار سنسنی خیز ہے لیکن یہ بغیر کسی پچھتاوا کے مار دیتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ٹینگ پورہ بائی پاس سرینگر میں المناک سڑک حادثے پر دو نوجوانوں کی ہلاکت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’’دل توڑ دینے والے مناظر۔ اس حادثے نے نوجوانوں کی جان لی اور ان کے خاندانوں پر تباہ کن اثر ڈالا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکوں کے اہل خانہ کیلئے دکھتا ہے۔ اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔ ‘‘ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ ہماری کاریں تیز ہوتی ہیں، اور سڑکیں بہتر ہوتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ سڑک کی حس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا ’’ہماری کاریں تیز ہوتی ہیں، ہماری سڑکیں بہتر ہوتی ہیں لیکن ہماری روڈ سینس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ رفتار سنسنی خیز ہے لیکن یہ بغیر کسی پچھتاوے کے مار دیتی ہے۔ ٹریفک قوانین ایک وجہ سے ہوتے ہیں، وہ ہمیں محفوظ رکھتے ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب ہم ان پر عمل کریں‘‘۔خیال رہے کہ سرینگر کے ٹینگ پورہ علاقے میں ایک المنا ک سڑک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا شدید طو رپر زخمی ہو گیا ۔