modi3

وزیر اعظم نے کانگریس کو کشمیریوں کی ہمدرد جماعت قراردیا

کانگریس، اتحادی کشمیر کے لیے الگ آئین بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: پی ایم مودی

سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کشمیر کیلئے ایک الگ آئین بنانے کی کوشش میں ہے اور دفعہ 370کی بحالی کیلئے کوشاں ہے جس سے بقول وزیر اعظم کے ملک کی سالمیت کوخطرہ ہے ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو کشمیریوں کاہمدردر قراردیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ پارٹی کشمیر کیلئے ایک الگ آئین کی کوشش کررہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاج نگر، مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عوامی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی کشمیر کے لیے الگ آئین بنانے کی اسکیم بنا رہے ہیں، اور آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے تمام کوششیں کر رہے ہیں۔مودی نے کہا کہ ’’کیا مہاراشٹر کے لوگ کانگریس اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کریں گے جو پاکستان کی زبان بولتے ہیں؟‘‘ مودی نے 20 نومبر کو ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لیے چھترپتی سمبھاجی نگر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوںنے بتایا کہ ’’کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ ہر ہندوستانی چاہتا ہے کہ کشمیر میں صرف ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا آئین ہو۔لیکن یہ کشمیریوں کی ہمدرد جماعت اس کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش میں ہے جس کوہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔