جاوید احمد رانا نے نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیسرز ایسو سی ایشن کے مسائل سنے

جاوید احمد رانا نے نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیسرز ایسو سی ایشن کے مسائل سنے

جموں// وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج آل جموں و کشمیر نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیسرز ایسوسی ایشن (این جی ایف او اے) سول سیکرٹریٹ کے بینر تلے ایک وفد سے ملاقات کی۔جنرل سیکرٹری نان گزیٹیڈ فارسٹ آفیسرز ایسوسی ایشن (این جی ایف او اے) جی این وار کی قیادت میں وفد نے فارسٹ ملازمین کو درپیش مطالبات اور مسائل کو وزیر کے گوش گزار کئے۔اُنہوں نے کہا کہ حقیقی مسائل کو کا اَزالہ کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ فارسٹ فرنٹ لائن ملازمین کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں تاخیری کی وجہ سے فارسٹ ملازمین کا حوصلہ پست ہو گیا ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ محکمہ نے زندگی کو خطرے میں ڈال کر کام کرنے والے فارسٹ ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی تیار نہیں کی ہے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں بے قاعدگی کو دور کیا جائے، فارسٹ فرنٹ لائن ملازمین کے حق میں ڈھائی دِن کی اِضافی تنخواہ جاری کی جائے، رسک الاؤنس، ڈی پی سی، محکمہ کی تنظیم نو اور ریگولرائزیشن، یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں ، عارضی مزدوروں کے حوالے سے اُجرت جاری کی جائے اور کلاس فورتھ فارسٹ ملازمین کو دوبارہ تعینات کیا جائے۔وزیر موصوف نے بات چیت کے دوران اُٹھائے گئے وفود کے مطالبات کو توجہ سے سنا اور یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔