ایس بی ایم ۔ یو :2.0چیف سیکرٹری نے شہر کی صفائی ستھرائی او ر ویسٹ مینجمنٹ کاموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

ایس بی ایم ۔ یو :2.0چیف سیکرٹری نے شہر کی صفائی ستھرائی او ر ویسٹ مینجمنٹ کاموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جے اینڈ کے یو ایل بیز کیلئے 700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ایکشن پلان کو منظوری دی گئی

جموں//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے کچرے کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے اور ہندوستان کے تمام شہروں سے گندگی سے پاک شہر کا درجہ حاصل کرنے کے مقصد سے سوچھ بھارت مشن اربن ( ایس بی ایم ۔ یو) 2.0 کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے آج ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) کی جانب سے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری خزانہ ، کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، چئیر مین پلیوشن کنٹرول کمیٹی ، ڈی جی رورل سینی ٹیشن ، کمشنر ایس ایم سی /جے ایم سی کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ یہاں جموں و کشمیر میں اس پروجیکٹ کے نفاذ کے حوالے سے جلد فیصلے کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اس طرح کی اسکیمیں فطرت میں وقت کی پابند ہیں اس لئے عام لوگوں کوزیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کیلئے زمینی سطح پر موثر نفاذ کے مستحق ہیں ۔ مسٹر ڈولو نے دونوں میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنروں اور یو ایل بیز کے ڈائریکٹروں سے اس اسکیم کے تحت تصور کئے گئے ہر کام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ۔ بلدیات کیلئے صفائی ستھرائی اور کچرے کے انتظام کے مجوزہ ایکشن پلان کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ایس بی ایم 2.0 کے تحت نافذ کئے جانے والے مختلف اجزاء اور ان کے متوقع نتائج کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے اس مشن کیلئے مقررہ مدت کے اندر ہر کام کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مزید سنجیدہ کوششیں کرنے پر زور دیا ۔ پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے یو ٹی میں اس مشن کے بہتر نفاذ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں ۔ کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی نے ان میں سے ہر ایک میں محکمہ کے ذریعے رجسٹرڈ اجزاء اور پیش رفت کی وضاحت کی ۔ میٹنگ میں ٹھوس کچرے کے انتظام کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا گیا جس میں مواد کی وصولی کی سہولیات ، ٹرانسفر اسٹیشنز ، ویسٹ پروسیسنگ کی سہولیات ، ویسٹ ڈمپ سائٹس کا تدراک اور یہاں جموں و کشمیر کی مختلف میونسپلٹیوں میں سائنسی لینڈ فلنگ شامل ہیں ۔ اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا گیا کہ این اے ایف ای ڈی کے ذریعے جے ایم سی کیلئے 350 ٹی پی ڈی ویسٹ پروسیسنگ پلانٹ پر کام جاری ہے اور آئی آئی ٹی جموں کے ذریعہ مزید 138 ٹی پی ڈی پروجیکٹ کی جانچ کی جائے گی ۔