dooran

سری نگر شہر کی مساجد کیلئے لکڑی کی تقسیم 18 ؍ نومبر سے پی سی ڈیپو قمرواری میں شروع ہوگی

سری نگر//محکمہ جنگلات (اَربن فارسٹ ڈویژن سری نگر ) رواں سال 2024-25 ء کے لئے پی سی ڈیپو قمرواری میں 18 ؍نومبر2024 ء سے رجسٹرڈ ایجنسیوں اور سری نگر شہر کی مساجدکو لکڑی کی تقسیم شروع کرنے جا رہا ہے۔اِس سلسلے میں مساجدوں کے صدور جو کہ اس ڈویژن سے رجسٹرڈشدہ ہے ،سے کہا گیا ہے کہ وہ رینج آفیسر ٹمبر ٹرانسپورٹ رینج پی سی ڈیپو قمرواری سری نگر میں 16؍ نومبر 2024ء اپنے انڈینٹ کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اَربن فارسٹ ڈویژن سری نگر تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ سری نگر کی رجسٹرڈ ایجنسیوں اور مساجد کو لکڑی کی فراہمی بروقت مکمل ہو سکے۔لکڑی کی تقسیم 18؍ نومبر 2024ء سے شروع کی جائے گی۔