سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای) 2024 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اوپن میرٹ کے امیدواروں، مخصوص زمرے کے امیدواروں، ان سروس امیدواروں، اور جسمانی طور پر معذور امیدواروں کے لیے نظر ثانی شدہ بالائی عمر کی حدیں بالترتیب 35، 37 اور 38 سال مقرر کی گئی ہیں۔










