رُکن پارلیمنٹ میاں الطاف سے ملاقات کی اور جموںوکشمیر کی ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
گاندربل//وزیر برائے ٹرانسپورٹ، خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین ،اَمور نوجوان و کھیل کود ، آئی ٹی اور ایس اینڈ ٹی ستیش شرما نے کنگن میں بابا نگری وانگت میں حضرت میاں نظام الدین کیانی ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی اور اُنہوں نے وہاں خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔اُنہوں نے کہا کہ بابا جی نے ہمیشہ سماج کے محروم اور پسماندہ طبقوں کے لئے کام کیا ہے تاکہ اُنہیں قومی دھارے میں لایا جاسکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی کاوشیں بے مثال رہیں گی۔وزیر موصوف نے رکن پارلیمنٹ میاں الطاف احمد سے بھی ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ میاں الطاف کا نظریہ ٔ اور رہنمائی موجودہ حکومت کو عوام کی بہتری کے لئے مزید لگن سے کام کرنے میں مدد دے گی۔










