متعدد وفود نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی

سری نگر//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا۔وفود میں محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے ووکیشنل اِنسٹرکٹروں، اربن لوکل باڈیز کشمیر کے ملازمین، مشن یوتھ، ہیرٹیج کرافٹ انسٹرکٹروں کے علاوہ کئی دیگر افراد شامل تھے جنہوں نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔وفود نے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق متعدد مسائل نائب وزیرا علیٰ کو گوش گزار کئے اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ نائب وزیرا علیٰ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے حقیقی مسائل اور شکایات جائزہ لیا جائے گا اور ان کے ازالے کے لئے فوری کاررِوائی کی جائے گی۔