Amad khaar

صوفی شاعر امد کھار کے 70ویں یوم وصال پر بڈگام میں ادبی تقریب

کلچرل اکیڈمی نے ثقافتی مرکز بڈگام کے تعاون سے کیا تھا تقریب کا اہتمام

بڈگام/ / جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اور ثقافتی مرکز بڈگام کے اشتراک سے اومپورہ بڈگام میں ایک روزہ ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ممتاز صوفی شاعر امد کھار کے ان کے 70 ویں یوم وصال کے موقع پر مرحوم کے مقبرہ پر اجتماعی دعایہ مجلس منعقد ہوئی جس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی.بعد میں معروف ادیب، شاعر، ترجمہ کار اور ڈرامہ نویس محبوب نوگامی کی صدارت میں ایک پروقار مجلس منعقد ہوئی۔ایوان صدارت میں ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ عبدالرشید کانسپوری، معروف صحافی اور روزنامہ تعمیل ارشاد کے مدیر ناظم نظیر، حقانی میموریل ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری بشیر احمد ڈار، اومپورہ اوقاف کمیٹی کے چئیرمین اعجاز احمد خان اور مرکز کے صدر عبدالرحمن سکندر شریک رہے۔کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ڈاکٹر شبنم رفیق نے تمام شرکاء￿ مجلس کا نہ صرف والہانہ استقبال کیا بلکہ موصوف نے صوفی شاعر کی ادبی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔مجلس کی اہم نشست محفل سماع پر مبنی تھی جس میں گلوکار سعید ظہور احمد، عبدالمجید ملک، محمد عمرپال، عبدالرشید سنگھپوری،جلال الدین گنائی،نظیر احمد شاہ اور محمد رفیق ڈار نے امد کھار کے کلام پیش کرکے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔مجلس کی ایک اور نشست میں مشاعرے کا بھی انعقاد ہواجس میں عادل منظور، غلام محمد ممہ لالہ، غلام حسین شبنم، غلام نبی ناز، طاہر سلطان، قاضی حافظ، عبدالرزاق جہامی،غلام حسن گرویٹھی،نظیر احمد، غلام نبی، محمد اشرف وغیرہ نے شرکت کی۔مجلس میں مقامی لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ایوان صدارت میں تشریف فرما مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کلچرل اکیڈمی کے ٹیکنیکل اسٹاف غلام حسن اور طارق نیکا کی انتھک محنت کی سراہنا کی۔مجلس کے اختتام پر اکیڈمی کے ملازم طاہر سلطان اور فقیر ملت امد کھار کمیٹی کے رکن محمد یوسف آہنگر نے تمام شرکاء￿ مجلس، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، کشمیر کلچر کے سربراہ پرنم شبیر، گٹہ منز گاہ، زرگر صوفی مشن اور رحیم صاحب سماع گلوکار سوسائٹی کے صدر منظور احمد ڈار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔