کفایت رضو(صدر)،ڈاکٹر رفیق مسعودی ( نائب صدر) اور غلام محمد وانی(دلشاد) جنرل سیکریٹری منتخب
سرینگر// سنٹرل گورنمنٹ پنشنرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کشمیر (CGPWAK) کی جانب سے مورخہ 28 اکتوبر 2024 سوموار کو مقررہ شیڈول کے مطابق ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میںتین سال کیلئے انتخابات منعقد کئے گئے اوران انتخابات کے دوران مختلف عہدوں پر فائز ہوئے ان میں کفایت رضوی (ریٹایرڑ آی اے ایس)سابقہ سیکریٹری ریڈ کراس بطورصدر،ڈاکٹر رفیق مسعودی( سابقہ اے ڈی جی دور درشن(نائب صدر)، غلام محمد وانی(دلشاد) ریٹایرڑ Hsg11 پوسٹ ماسٹر(جنرل سیکریٹری)، ڈاکٹر شوکت ملک سابقہ ڈی ای جی (خزانچی)، غلام محی الدین بٹ سابقہ پروڈیوسر دوردرشن( سیکریٹری) اوران کے علاوہ ان ایگزیکٹیوز کے ذریعے غلام حسن کانگو IFS, سابقہ پریزیڈنسی چیف کنزرویٹر فاریسٹس ،الطاف حسین سابقہ ڈپٹی ڈایریکٹر سی ایچ ،شبیر مجاہد سابقہ ڈی ڈی جی دور درشن ،نسیم لنکر ریٹایرڑ آئی اے ایس۔ سابقہ کمشنر سیکریٹری محکمہ تعلیم مجلس عاملہ کے لیے ممبر اں نامزد کئے گئے۔یاد رہے کہ یہ انتخابات انجام دینے کے لیے باضابط طور ایک الیکشن کمیشن پہلے سے ہی قائم کیا گیا تھا اور کمیشن کی طرف سے اجراء شدہ اشتہارات کے تحت انجام پذیر ہوئے ۔یہاں یہبات قابل ذکر ہے کہ یہ ایسوسیشن سال 2012 سے مسلسل کام کرتی ہے اور اس کے وقت وقت پر منتخب نمایندوں کی کوششوں کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ یہاں صنعت نگر میں ایک ویلنس سنٹر قائم ہوا ہے۔جہاں سے ہزاروں مرکزی پنشنرس ،فیملی پنشنرس اور مختلف مرکزی دفتروں، میں موجودہ ملازم استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کوششوں سے یہاں نوگام میں موجود اجالا ہسپتال ایم پینل ہوچکا ہے جہاں متذکرہ بالا مفت علاج سے مستفید ہوتے ہیں۔البتہ ایسے پنشنرس وغیرہ کو پہلے سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ سکیم کا ممبر بن کر کارڈ حاصل کرنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ مرحوم محمد شفیع پنڈت سابقہ چیرمین پبلک سروس کمیشن اسی ایسوسیشن کے صدر تھے جو حال ہی میں رحمت حق ہوئے۔جسے اس تنظیم کو ایک دھچکا لگاہے اور اب اس مخمصے سے نکلنے کی کوشش میں ہے










