سری نگر//سیکرٹری پہاڑی بولنے والے لوگوں کی ترقی کے لئے مشاورتی بورڈ سپنا کوتوال نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں وزیر برائے قبائلی امور، جل شکتی، جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا سے ملاقات کی۔سیکرٹری موصوفہ نے پہاڑی ہوسٹلوں کے بارے میں اِنفارمیشن واؤچر پیش کیا اور وزیر کو بورڈ کے کام کاج کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے بورڈ کو اس کے آسان کام کرنے میں درپیش متعدد مسائل کو بھی اُٹھایا۔وزیر جاویداحمد رانا نے بورڈ کی جانب سے طلبأ کے لئے کئے جانے والے فلاحی اَقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے سیکرٹری پر زور دیا کہ وہ بورڈ کے کام کاج کو مزید بہتر کرنے کے لئے کوششیں تیز کریں۔وزیر موصوف نے پہاڑی ہوسٹل کے کام کاج کو بہتر بنانے پر زور دیا جس میں طالبات کے لئے مناسب سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔










