گگن گیر جیسے واقعات کے خاتمے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت ضروری ہے
سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز بڈگام میں مہلوک ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کااظہار کیا جو گزشتہ دنوں گگن گیر حملے میں مارے گئے تھے ۔ انہوںنے اس موقعے پر کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ ناکارہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کی آپسی دشمنی کی سزا کشمیریوں کو مل رہی ہیں اور اس طرح کے معاملات کو روکنے کیلئے دونوں ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت ضروری ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہا کہ دشمنی اور گگن گیر جیسے واقعات کے خاتمے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت ضروری ہے۔گگن گیر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے بڈگام میں مقتول ڈاکٹر کے اہل خانہ سے ملنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان دشمنی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گگن گیر جیسے واقعات اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت نہیں ہو جاتی، جو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں ہوا تھا۔انہوں نے کہایہ صرف میں نہیں بلکہ تمام لوگ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا خاتمہ ہو۔










