وزیرا علیٰ نے سکمز کا دورہ کیا

وزیرا علیٰ نے سکمز کا دورہ کیا

گگن گیر میں زخمی ہوئے شہریوں کی بہترین نگہداشت کی یقین دہانی کی

سری نگر// وزیر اعلیٰ جموںوکشمیر عمر عبداللہ نے آج شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ کا دورہ کیا اور حالیہ گگن گیر حملے میں زخمی ہوئے شہریوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ کو ڈائریکٹرسکمز پروفیسر ایم اشرف گنائی نے سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ زخمیوں کی صحت اور ان کے علاج معالجے کے طریقہ کار کے بارے میں جانکاری دی۔وزیراعلیٰ عبداللہ نے ذاتی طور پر ہر زخمی شخص کی عیادت کی، اُن سے ان کے زخموں کے بارے میں بات کی اور طبی عملے سے علاج کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹس حاصل کیں۔ اُنہوں نے متاثرین کے لئے ڈاکٹروں اور ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کو یقینی بنانے کے لئے بہترین ممکنہ علاج فراہم کریں۔ اُنہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور اُنہیں اپنی حمایت کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو تمام ضروری طبی خدمات فراہم کئے جائیں۔