manooj sinha

ایل جی منوج سنہا نے شوپیان قتل کی مذمت کی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کے روز شوپیاں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں اشوک چوہان کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’میں شوپیاں میں بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک دکاندار اشوک چوہان کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ پوری قوم اُن کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز مجرموں کو پکڑنے اور اُنہیںکیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہیں۔میں دُکھ کی اِس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہوں۔ میں نے جموں کشمیر پولیس اور ضلع اِنتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔‘‘