ایم سی شاپنگ کمپلیکس کا جائزہ لیا اور گگرین میں پبلک لائبریری کیلئے مجوزہ سائٹ کا معائینہ کیا
شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار نے آج بٹہ پورہ بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور بس سٹینڈ اور اس کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بٹہ پورہ میں میونسپل کمیٹی شوپیاں کے شاپنگ کمپلیکس کا بھی معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ایم سی شوپیاں کے ایگزیکٹیو آفیسر کو ہدایت دی کہ تمام 52 دکانوں کی نیلامی اور مذکورہ شاپنگ کمپلیکس کی دوسری منزل کو کاروباری مقاصد کے لئے تعمیر کیا جائے۔اُنہوں نے دکانداروں اور تاجروں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے اپنے مسائل کو جلد حل کرنے کے لئے پیش کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے ان کو بغور سنا اور ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر اصولوں کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کی۔بعد ازاں،ضلع ترقیاتی کمشنر نے گگرین شوپیاں میں پبلک لائبریری کے قیام کے لئے مجوزہ مقام کا دورہ کیا اور شوپیاں کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اسی عمارت میں پبلک لائبریری قائم کریں۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ لائبریری کے قیام کی خواہش ظاہر کی جو مختلف امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کو لائبریری کی خدمات فراہم کرے گی اور تمام سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر ناصر احمد لون بھی تھے۔ اس کے علاوہ بی ڈی او شوپیاں، ایم سی شوپیاں کے ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر متعلقہ افراد موقعے پر موجود تھے۔










