malka arjun

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی ہماری ترجیح: ملکارجن کھڑگے

سرینگر//ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا اور کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی‘‘وی او آئی کے مطابق سری نگر: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔‘‘موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خوش ہیں کہ ہمارے الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں طویل عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے ہم جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنائیں گے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔ اس حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔