ٹنل کے آر پار 16اور 17اکتوبر کو ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان/ محکمہ موسمیات
سرینگر // محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 15اکتوبر تک موسم خشک جبکہ 16سے 17اکتوبر تک ٹنل کے آر پار ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کے درمیان سرینگر کے علاوہ پوری وادی میں پارہ معمول سے نیچے گر گیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 16اور 17اکتوبر تک بارشوں کے ساتھ ساتھ ہلکی برفباری ہونے کا بھی امکان ہے ۔ درجہ حرارت کے حوالے سے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں حالات 16اکتوبر سے تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں پیر پنچال کے آر پار بارشوں اور برفباری کا تازہ سلسلہ شروع ہونے کے امکانات ہے ۔ اسی دوران شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور متعلقہ دکاندار لوگوں کی مجبوری یا ضرورت کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں اور انہوں نے یکایک ان سبھی چیزوں کی قیمتوں میں من مانے طور اضافہ کر دیا ہے۔










