سمارٹ فون نہ رکھنے والے مریضوں کو علاج کا حق نہیں ۔؟
سرینگر//پائین شہر کے رعناواری علاقے میں قائم ’’جے ایل این ایم ‘‘ہسپتال میں اب ’’ای ٹکٹ‘‘ شروع کی گئی ہے اور آن لائن بکنگ کرنے والے مریضوں کو ہی ٹکٹ فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے دیگر مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مریضوںنے بتایا کہ سبھی لوگ پڑھے لکھنے نہیں ہوتے اور ناہی سبھی کے پاس سمارٹ فون ہے تو جس مریض کے پاس سمارٹ فون نہیں ہوگا کیا اس کو علاج کا حق نہیں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے رعناواری علاقے میں قائم ’’جے ایل این این ‘‘ہسپتال جو کہ شہر خاص کی ایک بہت بڑی آبادی کے ساتھ ساتھ درگاہ حضرتبل، گاندربل اور دیگر علاقوں کے لوگوں کیلئے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے میں ’’ای ٹیکٹ‘‘ یعنی آن لائن ٹکٹ بکنگ شروع کی گئی ہے ۔ آن لائن جو ٹکٹ بک کرے گا اس کو علاج کیلئے ٹکٹ ملے گی اور جو اس سے قاصر ہوگا اس کو ٹکٹ نہیں ملے گی یہ کہنا تھا ایک شخص ریاض احمد کا جو رعناواری ہسپتال ٹکٹ لینے کیلئے گیا جہاں اس کو پتہ چلا کہ وہاں آن لائن ٹکٹ بک کرنی پڑتی ہے ۔ اس دوران وہاں قطاروں میں بیٹھے مریضوں نے بتایا کہ سبھی لوگ نہ پڑھے لکھے ہوسکتے ہیں اور ناہی سب مریضوں کیلئے سمارٹ فون ہوسکتا ہے اسلے یہ ایسے مریضوں کیلئے بھی ٹکٹ کاونٹر رکھے جائیں جن کے پاس سمارٹ فون نہ ہو۔ انہوںنے بتایا کہ جو سمارٹ فون کے بغیر ہوں گے کیا ان کو علاج معالجہ کا حق نہیں ہے ۔ مریضوںنے اس ضمن میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آن لائن کے علاوہ ذاتی طور پر ٹکٹ حاصل کرنے والے مریضوں کیلئے کم سے کم 2ٹکٹ کاونٹر رکھے جائیں تاکہ مریضوں کو ٹکٹ حاصل کرنے میں کوئی پریشانہ ہو۔










