سری نگر//جموں و کشمیر دو ماہی سوشل میڈیا اِنڈکس (جولائی۔اگست) میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کے طور پر اُبھرا ہے اور اِس طرح غیر معمولی سوشل میڈیا مصروفیت اور رسائی کی کوششوں کا مظاہرہ کیا ہے۔یہ کامیابی 15 ریاستوں اور یوٹیز کے چیف الیکٹورل افسران (سی ای او) کی سوشل میڈیا ٹیموں کے جمع کردہ ڈیٹا اور اس کے بعد کے تجزیے پر مبنی ہے۔جموں و کشمیر اِس درجہ بندی میں سرفہرست ہے جو ایک انتہائی مؤثر اور متحرک سوشل میڈیا حکمت عملی کو ظاہر کرتا ہے جس نے کامیابی کے ساتھ رائے دہندگان کی بیداری اور کمیونٹی کی شمولیت کو بڑھایا ہے۔اِس خطے نے ٹارگٹیڈ مہمات، صارفین کی جانب سے تیار کردہ مواد (یو جی سی) اور جاری ڈیجیٹل اَقدامات کے امتزاج کے ذریعے دوسروں کے لئے ایک معیار قائم کیا ہے۔جولائی۔اگست کے لئے چار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پنجاب ، اِس کے بعد اوڑیسہ ،ویسٹ بنگال اور تلنگانہ ہیں۔ جموں و کشمیر کی ڈیجیٹل حکمت عملی کلیدی ترجیحات سے مطابقت رکھتی ہے جس میں جاری سپیشل سمری رویژن (ایس ایس آر) اور مختلف اِنتخابی بیداری مہمات شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام 36 ریاستیں اویوٹیز کمیونٹی کی تعمیر اور اِنتخابی تعلیم کے لئے سوشل میڈیا کو ایک طاقتورذریعے کے طور پر اِستعمال کرنے میں اپنی رفتار جاری رکھیں۔مستقبل کے اِنتخابات سے قبل باقاعدگی سے مہم، یو جی سی کے اَقدامات اور فعال شمولیت اہم رہے گی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جے کے اے ایس اور اکائونٹس سروس کے 55اَفسران میں تقرری نامے تقسیم کئے
جاوید رانا نے قصاب مینڈھر میں 3.35 کروڑ روپے کی مالیت کے ہیلی پیڈ او رویٹنگ لائونج کا سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وارمیں آئی اِی آئی کے گیسٹ ہائوس’آئی اِی آئی گھر‘‘ کا اِفتتاح کیا
جاوید ڈار نے فروٹ منڈی ایسوسی ایشنز کو مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کی
17 میڈیکل افسران کو ضلعی آیوش کا اضافی چارج
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا/ایل او پی سنیل شرما
سپیکر نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آنے والے خزاں سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں جنگلات اور پی ایم جی ایس وائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا
امیت شرما نے راجوری میں ’ڈِسٹرکٹ سنسس ہیند بُک 2027 ‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا
نائب وزیر اعلیٰ نے چھاترو میں پبلک دربار منعقد کیا ، عوامی شکایات کا ازالہ کیا










