water

جوگی لنکر رعناواری ، سرائے بالا، امیراکدل گھنہ کھن اور دیگر علاقوں میں پانی کی قلت

لوگوں نے شدید برہمی کا کیا اظہار، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کی اپیل

سرینگر///جوگی لنکر رعناواری ، سرائے بالا ، گھنہ کھن امراکدل اور دیگر علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ،مقامی لوگوں کے مطابق پانی کی عدم دستیابی کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے افسران سے کئی بار بات کی گئی تاہم انہوںنے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے ۔ پائین شہر کے جوگی لنکر رعناواری علاقے کے لوگوںنے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے انہیں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے انہیں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے کئی باربات کی تاہم انہوں نے پانی کی فراہمی کیلئے انہو ں نے کوئی قدم نہیں اْٹھایا جبکہ ماہ رمضان میں بھی محکمہ علاقہ کو پینے کا معقول پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکا۔ دریں اثناء سرائے بالا، گھنہ کھن امیرا کدل کے علاقے گزشتہ پندر روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو علاقہ کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔