Tariq Qara

جموں کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے ایک صاف اور بلند پیغام دیا

حکومت سازی میں دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لینے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا / طارق قرہ

سرینگر // جموں کشمیر کے عوام نے ووٹ کے ذریعے ایک صاف اور بلند پیغام دیا ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمیدہ قرہ نے کہا کہ ہم ایک جامع حکومت چاہتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے سنیٹرل شالہ ٹینگ سے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے کے بعد کانگریس صدر طارق حمید قرہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کا جواب ان کے خلاف ووٹ دے کر دے دیا ہے۔قرہ نے کہا ’’لوگ بی جے پی کے خلاف ووٹ دے کر پچھلے پانچ سال سے زائد عرصے میں کیے گئے مظالم سے واقف ہیں‘‘۔طارق حمیدہ قرہ نے مزید کہا’’ابھی تک حکومت سازی میں دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لینے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا اور فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ایک جامع حکومت چاہتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’جو بھی بی جے پی کو اقتدار کے گلیاروں سے دور رکھنے کیلئے ایک پیج پر ہے اور کانگریس کے ایک ہی نظریے کا حامل ہوگا، اس کا خیرمقدم ہے۔‘‘