میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتےرہیں گے/ وزیر اعظم مودی
سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کو اسمبلی انتخابات میں ان کی قابل ستائش کارکردگی پر مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں بھی بی جے پی کی کارکردگی پر فخر ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی شاندار کارکردگی اور 42سیٹوں پر جیت درج کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارک باد دی ہے ۔ انہوں نے ایکس پر لکھا ’’میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ میں اپنے کاریا کاروں کی محنتی کوششوں کی بھی تعریف کرتا ہوں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں یہ انتخابات بہت خاص رہے ہیں۔انہوں نے کہا پہلی بار دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد الیکشن منعقد کیا گیا تھا،اور زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، اس طرح جمہوریت میں لوگوں کا یقین ظاہر ہوتا ہے۔ میں اس کیلئے جموں و کشمیر کے ہر فرد کی تعریف کرتا ہوں۔










