گاندربل// چیف چُنائو آفیسر پانڈورانگ کے پولے نے ضلع کے دونوں اسمبلی حلقوں کے لئے آئندہ کائونٹنگ کے عمل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آج ڈِگری کالج گاندربل (نامزد کائونٹنگ سینٹر ) کا دورہ کیا۔ضلعی چُنائو آفیسر گاندربل شیامبیر نے چیف چنائو آفیسر کو کائونٹنگ سینٹر میں کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔چیف چنائو آفیسر نے افسروںکے ساتھ ان کے مخصوص رول اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی اِستفساری گفتگو کی اور کائونٹنگ کے اِنتظامات، اَفرادی قوت کے اِنتظام، اَمن و امان، سیکورٹی، ویلفیئر لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور پارکنگ مینجمنٹ کے مختلف اہم پہلوؤں کا معائینہ کیا۔ضلعی چُنائو آفیسر نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ضلعی اِنتظامیہ کائونٹنگ کے عمل کو منصفانہ اور شفافیت کے ساتھ انجام دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر تفصیل پر باریک بینی سے توجہ دی جارہی ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ووٹوں کی کائونٹنگ الیکشن کمیشن کے طے کردہ اصولوں پر عمل کرے۔چیف چنائو آفیسر نے کاؤنٹنگ ایجنٹوںکے لئے مختص سہولیات کا بھی دورہ کیا جو اِس عمل کے دوران احتساب کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ ان کے آرام اور ضروری وسائل تک رسائی کو ترجیح دی گئی ہے اور اِس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ضلعی چنائو آفیسر نے تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ ڈِسٹرکٹ اِنفارمیشن آفیسر کی نگرانی میں اِس مقام پر ایک مخصوص میڈیا سینٹر قائم کیا جائے گا جو ریئل ٹائم الیکشن اپ ڈیٹس سینٹرکے طور پر کام کرے گا، پبلک ایڈریس سسٹم اور ایل سی ڈی سکرین سے لیس ہوگا تاکہ کائونٹنگ کے عمل کے دوران بروقت اِنتخابی نتائج فراہم کئے جاسکیں۔پانڈورانگ کے پولے نے شفافیت پر زور دیا اور اس بات بناتے ہوئے کہ میڈیا اور عوام دونوں اِنتخابی نتائج سے باخبر رہیں۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق تمام ضروری اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ مناسب درستگی ، شفافیت اور پروٹوکول کی تعمیل کے ساتھ بغیر کسی رُکاوٹ کے کائونٹنگ کی جاسکے۔ایڈیشنل سپر اِنٹنڈنٹ پولیس گاندربل اعجاز احمد نے سیکورٹی کے حوالے سے کائونٹنگ کے عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے سختی نگرانی کی جائے گی۔چیف چُنائو آفیسر نے اپنے دورے کے دوران اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا اورکائونٹنگ کے عمل کو آسانی اور مؤثر طریقے سے انجام دینے کو یقینی بنانے کے لئے بہتر کوآرڈی نیشن اور فعال اَقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر آر او 18۔ گاندربل حلقہ ، ڈِی ڈِی اِی او اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔










