رام بن اِنتظامیہ کا کائونٹنگ سپروائزروں، اسسٹنٹوں اور مائیکرو اوبزروروں کیلئے تربیت کا اِنعقاد

رام بن//ضلع انتظامیہ رام بن نے کاؤنٹنگ سپروائزروں، کاؤنٹنگ اسسٹنٹوں اور مائیکرو اوبزروروںکے لئے تربیت کا انعقاد کیا جن کی خدمات 8 ؍اکتوبر کو رام بن میں ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے اِستعمال کی جائیں گی۔ضلعی چنائو آفیسر رام بن بصیر الحق چودھری کی ہدایت پر ریٹرننگ آفیسر اسمبلی حلقہ 54 ۔رام بن ہرپال سنگھ اور ریٹرننگ آفیسرحلقہ اِنتخاب 55 ۔بانہال رضوان اصغر کی نگرانی میں کانفرنس ہال میں ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جہاں ماسٹر ٹرینروںنے ضلع رام بن کے دو اسمبلی حلقوں کے لئے ووٹوں کی کائونٹنگ کے لئے ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے جامع تربیتی سیشن منعقد کئے۔سیشن کے دوران حصہ لینے والے ملازمین کو حساس تربیت کے ذریعے بالخصوص ووٹوں کی کائونٹنگ کے عمل کے دوران اُٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میںآگاہ کیا گیا۔ اِس کے علاوہ اُنہیں یہ بھی تربیت دی گئی کہ سیکورٹی اور رازداری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہنگامی حالات سے کیسے نمٹا جائے۔