کشمیری پنڈت مستقل واپسی نہیں چاہیں گے

فاروق عبداللہ کا ایران اسرائیل تنازع پر تشویش کا اظہار

تیسری عالمی جنگ کو روکنے کیلئے عالمی طاقتوں کو آگے آنا چاہئے ۔ ڈاکٹر فاروق

سرینگر//فاروق عبداللہ نے ایران اسرائیل تنازعہ پر تشویش کا اظہار کیا، انسانیت کی واپسی کی امید ظاہر کی اور جموں و کشمیر میں کانگریس-این سی مخلوط حکومت کی تشکیل کا یقین دلایا۔وائس آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے ایران اسرائیل تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ تیسری جنگ عظیم کی صورتحال پیدا نہ ہو، دونوں طرف لوگ مارے جا رہے ہیں، انسانیت مر چکی ہے، روس یوکرائن کی جنگ بھی چل رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات پر بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا، ’’جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس مل کر حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد پر اتفاق کیا گیا ہے اور وہ تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر مل کر الیکشن لڑیں گے۔فاروق عبداللہ کے بیان سے واضح ہے کہ وہ ایران اسرائیل تنازع کی بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پریشان ہیں اور عالمی امن کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد کے اعلان نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے۔