سری نگر//چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن کی سرپرستی ، رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم کی ہدایات اور رجسٹرار جوڈیشل جموں وِنگ سندیپ کور کی نگرانی میں گاندھی جینتی اور سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سال مکمل ہونے کے موقعہ پر جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جموں وِنگ میں سوچھتا ہی سیوا ۔2024 کے تھیم پر’سوبھاو سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘ منایا گیا۔ ہائی کورٹ کمپلیکس اور ملحقہ علاقوں میں صفائی مہم چلائی گئی جس میںجوڈیشل اَفسران، رجسٹری کے ملازمین اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔اِس موقعہ پر رجسٹرار رولز راجندر سپرو ،جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل و پروٹوکول مینک گپتا ،سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروس کمیٹی جیون شرما،ایڈیشنل رجسٹرار اجے کمار شرما، بلدیو راج ، آفتاب احمد چوہان اور آصف مہاجن اور جوائنٹ رجسٹرار سنجے کمار بھٹ موجود تھے ۔اِس موقعہ پر سندیپ کور نے نہ صرف اَپنے گھر اور کام کی جگہوں بلکہ ہمارے دِل و دِماغ کی بھی صفائی برقرار رکھنے کا پیغام دیا۔










