دو منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار
سرینگر//کولگام پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف تیز کریک ڈاؤن جاریہے اس کاروائی کے دوران مزید دو منشیات فروشوں کو ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق کھڈونی بائی پاس پر ایک مخصوص چوکی منسلک پولیس اسٹیشن کیموہ کی پولیس پارٹی نے قائم کی تھی اور چیکنگ کے دوران ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم ناکہ پر بیٹھی پولیس پارٹی نے مذکورہ کا پیچھا کیا اوراس کو پکڑ لیاگیا۔ تلاشی کے بعد، وہاں موجود افسران نے اس کے قبضے سے 750 گرام بھنگ جیسے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔ مذکورہ شخص کی شناخت پرویز احمد شیخ ولدعبدالرحمن شیخ ساکنہ کائوچی بازار کیموہ کے بطور ہوئی ہے مزید برآں، گلاب باغ میں آئی سی پی پی جے ٹی کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی طرف سے ایک اور چوکی کا(ناکہ) قائم کیا گیا تھااور چیکنگ کے دوران نائیلان بیگ لے جانے والے ایک شخص کو روکا گیا۔ تلاشی کے بعد 3 کلو پوست کا بھوسا، 03.50 گرام براؤن شوگر، ایک ڈیجیٹل وزنی مشین اور 29750 روپے کی نقدی نشہ آور چیز برآمد ہوئی۔ مذکورہ شخص کی شناخت نظام الدین کنشی ولد محمد عبداللہ کنشی ساکنہ گلاب باغ کے طور پر ہوئی ہے اس شخص کوموقعہ پرہی گرفتار کرلیا ۔اس کے مطابق، ایف آئی آر نمبر 91/2024 U/S 8/20 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کیموہ میں اور مقدمہ FIR زیرنمبر 226/2024 U/S 8/15، 21 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں درج کیا گیا ہے اور ان دونوں واقعات کے بارے تحقیقات جاری ہے۔ اس دوران پولیس افسران نے لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پڑوس میں سماج دشمن سرگرمیوں سے متعلق کوئی بھی معلومات قریبی پولیس یونٹ یا ڈائل 112 سے شیئر کریں تاکہ مجرموں کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔










