وادی کے کچھ علاقوں میں دوران شب ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ریکارڈ
سرینگر// محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں پر ہلکی تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ وادی کے میدانی علاقوں میں شبانہ بارشیں ہوئی۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات کی شام دیر گئے سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے افروٹ کی پہاڑیوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔ ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں پر طویل خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو دیر رات گئے تک جاری رہا ۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی تھی ۔ اس دوران سونہ مرگ کے بالائی علاقوں سے بھی ہلکی برفباری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں دورا ن شب ہی اس وقت موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جب آسمان پر کالے بادل چھا جانے کے ساتھ ہی افروٹ کی پہاڑیوں پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی موسم سرما نے دستک دی ۔ اسی دوران وادی کے دیگر علاقوں خاص طو رپر شہر سرینگر اور دیگر میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ بارشوں کے ساتھ ہی شبانہ سردیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور صبح و شام کے اوقا ت سردی محسوس ہونی لی لگی ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 28ستمبر کی صبح سے بہتری آنے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں کہیںکہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ ہلکی بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آسکتی ہے ۔










