خونخوار ریچھ نے اچانک نمودار ہوکر کھیت میں کام کر رہے شہری ہر حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا
سرینگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے دیہی علاقوں میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ کوکرناگ کے مضافات میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب خونخوار تیند وئے نے کھیت میں کام کر رہے ایک شہری پر حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا ۔ ادھر مقامی لوگوں نے علاقے میں جنگلی جانوروں کے بڑھتے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی راحت رسانی کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھانے چاہئے ۔سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے دور افتاد علاقوں میں جنگلی جانوروں نے ہڑ بونگ مچائی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خو ف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ نمائندے کے مطابق کوکر ناگ کے وائی بمڈورہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اچانک ایک خونخوار تیندوا نمودار ہوا ۔ عین شاہدین کے مطابق ایک خونخوار تیندوا کھیت میں نمودار ہوا اور انہوں نے کہا کہ تیندوئے کے حملہ میں 40سالہ نذیر احمد نائیکو نامی شہری زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں لے جانے پر وہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔ عین شاہدین کے مطابق نائکو اکیلا نہیں ہے جسے جنگلی جانوروں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ درحقیقت اس ماہ جنوبی کشمیر میں اس طرح کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل 11 ستمبر کو پلوامہ ضلع کے ترال کے گلشن پورہ علاقے میں تیندوے کے حملے میں ایک 4 سالہ بچہ مارا گیا تھا۔ تیندوے کو بعد میں وائلڈ لائف حکام نے زندہ پکڑ لیا۔ادھر مقامی لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگلی جانوروں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ جنگلی جانور علاقے میںحملہ آور ہوتے ہیں ۔










