غلام قادر بیدار کی ” ریشی نامہ عنبر شمامہ ” تصنیف کی نقاب کشائی انجام دی گئی

تصنیف شیخ العالم ؒکے پروانوں کیلئے ایک زرخیز گلدستہ حیات ہے / شاد رمضان

سرینگر // سینئر سٹیزنز سنٹر احاطہ وقار چھانہ پورہ میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب پر وادی کشمیر کے ایک ممتاز قلمکار غلام قادر بیدار کی کلام شیخ العالم پر مشتمل ایک اور تصنیف” ریشی نامہ عنبر شمامہ” کی رسم رونمائی یانجام دی گئی۔ یہ تصنیف 1199ہجری یعنی آج سے تقریبا 250 سال پہلے اس زمانے کے معتبر مورخ و مولف با با محمد کمال چراری نے لکھی ہے ریشی نامہ کا آسان اور عام فہم ترجمہ حاشیہ و تشریح پرمشتمل ایک ضخیم کتاب ہے۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق تقریب کی صدارت ساہتیہ اکیڈیمی کشمیری ایڈ وایزری بورڈ کے چیرمین پروفیسرشاد رمضان نے کی۔ جبکہ سرکردہ قلمکار اور مرکز نور کشمیر یونیورسٹی کے سابقہ سربراہ پروفیسر بشر بشیر بطورمہمان ذی وقار تھے۔ ایوان صدارت میں سابقہ ڈیریکٹر دوردرشن سرینگر شبیر مھاہد , احاطہ وقار کے چیرمین عبدلغنی پرے ، مرکز ادب و ثقافت کے جنرل سیکریٹری عنایت گل , امام و خطیب جامع مسجد باغ مہتاب مولوی جیلانی , بھی موجود تھے۔تقریب پر بولتے شاد رمضان نے ادبی , سما جی اور صحافتی میدانوں میں غلام قادر بیدار کی گران قدر contribution کی بہت ستایش کی۔ انہوں نے غلام قادر بیدارکی نیی تصنیف ” ریشی نامہ عنبر شمامہ ” کو حضرت شیخ العالم رح کے پروانوں اور پرستاروں کیلیے ایک زرخیز گلدستہ عقیدت سے تعبیر کیا۔ اس موقعہ پر پروفیسربشر بشیر نے ابولتے ہوئے کہاکی غلام قادر بیدار نے اپنے قلم سے کشمیر میں صوفی ازم کی رویات خا صکر کلام شیخ العالم کو دوام بخشاہے۔ انہوں نے گزشتہ 25 برسوں کے دوران مسلسل طور اولیاے کرام اور صوفی شاعروں کے کلام کی ترتیب و اشاعت سے معتقدین کی روحانی پیاس کو سیراب کرنے کا اہم کارنامہ انجام دیا ہے جس کی بدولت انکو کشمیر کی ثقافتی تواریخ میں ہمیشہ کیلیے یاد کیا جایی گا۔ تقریب پربولتے ہویے احاطہ وقار کے میڈیا سیکریٹری مشتاق محرم کہا کہ غلام قادر بیدار خطہ مردم خیز شہر علمدار چرار شریف کا وہ سپوت ہے جنہوں نے نہ صرف کشمیر کے اولیاے کرام و صوفی سنتوں کے کلام سے جموں و کشمیر کے کیروحانی آب و ہوا کو مزید منورو معطر کیاہے بلکہ سماجی و صحافتی میدانوں میں بھی کار ہاے نمایاں انجام دیے ہیں جس کے بدولت ان کو عالمی و ملکی سطح پر بہت پذیر ائی حاصل ہوئی ہے اور انکو کئی اعلی ترین اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ ان اعزازات میں best صوفی ازم بابا صاحب پھالکی ایوارڈ 2024, یونایٹیڈ نیشن، گلوبل ہیومن رایٹس نوبل ایوارڈ ,Icon Award از طرف انٹر نیشنل ورلڈ ریکارڈس , کشمیر مرکز ادب و ثقافت چرار شری کی جانب سے ایوارڈ سے سرفراز ہوئے ہیں ۔