chests hospitals srinagar

سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں قائم امراض چھاتی کے اسپتال کو سونہ وار منتقل کرنے میں تاخیر

مقامی لوگوں اور مریضوں میں تشویش کی لہر ، اسپتال کو جلد ازجلد منتقل کرنے کا کیا مطالبہ

سرینگر// سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں قائم امراض چھاتی کے اسپتال کو سونہ وار سرینگر منتقل کرنے میں تاخیر پر مریضوں اور مقامی لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسپتال کو جلد از جلد منتقل کیا جائے تاکہ مریضوں کو آسائش حاصل ہو سکے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سونہ وار سرینگر میں بچوں کیلئے مختص اسپتال جی پی پنتھ اسپتال کو گزشتہ سال سونہ وار سے بمنہ منتقل کیا گیا جس کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ امراض چھاتی اسپتال جو کہ ڈلگیٹ علاقے میں قائم ہے کا وہاں منتقل کیا جائے گا تاہم طویل عرصہ گزر نے کے باوجود بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اسپتال کو منتقل کرنے کیلئے ابھی تک محکمہ صحت یا حکومت سنجیدہ آ رہی ہے ۔ حکومتی غیر سنجیدگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں اور مقامی لوگوں نے کہا کہ اگرچہ سرکار نے ڈلگیٹ علاقے میں قائم اسپتال کو سونہ وار کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جو کہ ایک خوش آئند قدم تھا کیونکہ ڈلگیٹ میں قائم اسپتال کی حالت انتہائی نا گفتہ بن چکی ہے تاہم کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اسپتال کو ابھی تک منتقل نہیں کیا گیا ہے جو کہ باعث افسوس ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ چونکہ ڈلگیٹ علاقے میں اسپتال کافی اونچائی پر ہے اور وہاں تک پہنچنے میں مریضوں کو کافی مشکلات درپیش آتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسپتال کی اندورن حالت بھی ابتر ہے جس کے باعث کوئی بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے اب اگرچہ سرکار نے ایک اہم فیصلہ لیا تھا تاہم ابھی تک اسپتال کو منتقل نہیں کیا گیا جو کہ افسوسناک بات ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسپتال کو جلد از جلد منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو بھی آسائش ہو سکے اور وہاں جانے والے مریض بھی خود کو محسوس کریں ۔