road accident

رام بن کے قریب سرینگر جموں شاہراہ پر پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکر ا گئی ، کئی افراد زخمی

شاہراہ پر ٹریفک کچھ وقت تک بند ، بعد میں دوبارہ بحال کر دیا گیا

سرینگر// سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر پانچ گاڑیوں میں ٹکر کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک روک دی گئی تاہم بعد میں ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کی صبح رام بن کے مقام پر نصف درجن گاڑیوں میں ٹکر ہوئی جس کے بعد ٹریفک روک دی گئی ۔ نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مچلانہ علاقے کے قریب تین ٹرک اور دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں چند افراد زخمی ہوئے اور شاہراہ وپر افراتفری مچ گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے پیش آنے کے ساتھ ہی راستہ تنگ ہونی کی وجہ سے دونوں طرف سے ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی۔ ٹریفک کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہراہ پر رام بن کے مقام پر صبح سویرے پانچ گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیگر تک روک دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی جس کے بعد حادثے کی جگہ کو کلیئر کر دیا گیا اور بعد میں ٹریفک کی روانی دوبارہ بحال ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ صبر سے کام لیں، لین کے نظم و ضبط کی پیروی کریں، اوور ٹیک کرنے سے بھیڑ بڑھے گی، اگر ضروری نہ ہو تو سفر سے گریز کریں۔