پہلگام حملے کے بعد سرحدی کشیدگی برقرار

کشتواڑ کے گرنال جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مختصر جھڑپ کے بعد

تلاشی آپریشن تیسرے روز میں داخل ، ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے سونگھنے والے کتوں کی خدمات بھی حاصل

سرینگر// جموں میں ملی ٹنتوں کیخلاف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ کشتواڑ کے گرنال جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین آمنا سامنا ہونے کے بعد آپریشن تیسرے روز میں داخل ہو گیا ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق کشتواڑ کے گرنال جنگلات میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے علاقے کو محاصرے میں لیا اورو ہاں تلاشی آپریشن شروع کرد یا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کردیا گیا تو وہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے بھی مورچہ زن ہوکر کارروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی علاقے میں خاموشی چھا گئی جس کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے پورے جنگلات کو محاصرے میں لیا اور آپریشن وسیع کر دیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ 21ستمبر کو حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ علاقوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً جنگلات کو محاصرے میں لے لیا اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع ہوئی ۔ا نہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز ہوا اور کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہونے کے بعد آپریشن تیز کردیا گیا ہے اور تلاشی کارورائیاں جاری ہے ۔