بی جے پی کے 20امید واروں کے حق میں مشترکہ عوامی ریلی سے خطاب کریں گے
سرینگر// جموں کشمیر میں اسمبلی ا نتخابات کے آخری مرحلہ سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا 28ستمبر کوایک اور دورہ جموں طے ہو گیا ہے جس دوران وہ ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ میں جموں کے سانبہ اور کھٹوعہ ضلع میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالنے ہیں جس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی جموں کا ایک اوردورہ کرنے والے ہیں ۔ بی جے پی کی حمایت میں انتخابی مہم چلانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی 28ستمبر کو جموں کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ انتخابی مہم چلائیں گے وہی وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی تشہیر کیلئے یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جموں کشمیر میں یہ چوتھی ریلی ہوگی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی 28ستمبر کو جموں وارد ہونگے اور وہاں وہ بی جے پی کے 20امید واروں کے حق میں ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی کیلئے ریلی مقام کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ایک دو روز میں اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ 28ستمبر کی ریلی میں، وزیر اعظم سے جموں کے مختلف اضلاع میں تیسرے اور آخری مرحلے کے حلقوں کا احاطہ کرنے کی امید ہے جہاں یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔










