weather

کشمیر میں آئندہ دو دنوں تک موسم خشک رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی

خوشگوار موسمی صورتحال سے کھیتوں میں دھان کی فصل کاٹنے میں مصروف کسانوں میں خوشی

سرینگر // کشمیر میں خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ ادھر کشمیر میں مسلسل خشک موسمی صورتحال کے چلتے کسانوں میں بھی خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے کچھ دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں جموں کے کچھ حصوں میں بارشیں ہوسکتی ہے تاہم کشمیر میں مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کئی بھی بارشیں ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 25 ستمبر تک گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے، جس میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 25 ستمبر تک گرم اور خشک موسم کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26اور 27 ستمبر کو کافی وسیع پیمانے پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ کچھ ایک مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد 29ستمبر سے 05اکتوبر تک پھر سے موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کا امکان ہے ۔