online

آن لائن اور فراڈ طریقہ کار سے لوگوں کو لوٹنے والی ایک اور کوشش ناکام

سائبر سیل پلوامہ نے 8 گھنٹے کے اندر آن لائن دھوکہ دہی سے 85,799 روپے بچائے

سرینگر// آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے رقم لوٹنے کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے سائبر سیل پلوامہ نے 85لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹنے سے بچا لی ۔ سی این آئی کے مطابقسائبر سیل پلوامہ کو لاجورہ کے شہری رفیق احمد کمار کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں مذکورہ کو آن لائن گھوٹالے میں 96,000 کی دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ تیزی سے کام کرتے ہوئے سائبر سیل نے نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی سی آر پی) پر تقریباً 11بجکر 30منٹ پرمتاثرہ کی جانب سے شکایت درج کی۔ اپنی فوری اور موثر کارروائی کے ذریعے سائبر سیل صرف 8 گھنٹوں کے اندر 85,799 کو محفوظ اور بازیافت کرنے میں کامیاب رہا، جس سے دھوکہ دہی کی گئی زیادہ تر رقم کی حفاظت ہوئی۔یہ بروقت کاروائی سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے اور شہریوں کو مالی فراڈ سے بچانے کیلئے سائبر سیل پلوامہ کی انتھک کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کی مسلسل لگن سائبر کرائمز کی تیزی سے ابھرتی ہوئی وقعات کو روکنے کیلئے نئے سنگ میل طے کر رہی ہے، مقامی کمیونٹی کو تحفظ اور اعتماد کا احساس فراہم کر رہی ہے۔پلوامہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی کارورائی کا بھر وقت اطلاع پولیس کو دیں ۔