سانبہ//آئندہ اسمبلی اِنتخابات ۔2024 کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی رینڈمائزیشن کے دوسرے مرحلے کا جمعرات کو یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس نندنی ہلز کے ویڈیو کانفرنس روم میں کامیابی سے اِنعقاد کیا گیا۔یہ عمل جنرل اوبزروررام گڑھ وشوا شری بوگا اور سانبہ اور وِجے پور کے جنرل اوبزرور سی جی رجنی کانتھن کی نگرانی میں کیا گیا۔ ضلع چنائو آفیسر نراجیش شرما نے تقریب کی قیادت کی۔اِس موقعہ پر اے ڈِی سی جگدیش سنگھ، ڈپٹی الیکشن آفیسر اور ریٹرننگ اَفسران( آراو) 69۔رام گڑھ، 70۔سانبہ اور 71۔وِجے پور اسمبلی حلقوں ۔سنینا سینی ، کسم چِب اور امیش شرما، ڈی آئی او این آئی سی منیش شرما سمیت اہم انتخابی اَفسران موجود تھے اوردیگر نوڈل افسران، سینئر اَفسروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی رینڈمائزیشن کے عمل میں شرکت کی جس سے کارروائی کی شفافیت کو تقویت ملی۔ ضلع چنائو آفیسر راجیش شرما نے رینڈمائزیشن کے عمل کی اہمیت پر تفصیلی جانکاری دی اور اِنتخابی نظام میں شفافیت اور سا لمیت کو یقینی بنانے میں اس کے اہم کردار پر زور دیا۔یہ رینڈمائزیشن خصوصی سافٹ ویئر کا اِستعمال کرتے ہوئے اَنجام دیا گیا جو تین اہم اسمبلی حلقوں 69۔رام گڑھ، 70۔سانبہ اور 71۔وِجے پور کے لئے بیلٹ یونٹوں، کنٹرول یونٹوں اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) یونٹس مختص کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔شفافیت کو مزید یقینی بنانے کے لئے رینڈمائزڈ اِی وِی ایم کی فہرست سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو سونپی گئی تھی۔










