سرینگر//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ووٹروں کو ریکارڈ ٹرن آؤٹ کیلئے دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لفٹینٹ گورنر نے کہا پر جوش شرکت ہندوستانی جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار پر لوگوں کے اعتماد کا ثبوت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پر پوسٹ کیا ۔ ایک تاریخی ووٹر ٹرن آؤٹ کیلئے جے اینڈ کے کو مبارک ہو ۔ میں تمام ووٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے پہلے مرحلے میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پُر امن ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں ریکارڈ پولنگ ہندوستانی جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار پر لوگوں کے اعتماد کی تصدیق کرتی ہے ۔ میں اپنے تمام بھائی ، بہنوں اور پہلی بار ووٹ دینے والوں کو جمہوریت کا تہوار منانے کیلئے بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ سیکورٹی فورسز ، جے کے پی اور انتخابی عہدیداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 59 فیصد پولنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے ۔ ڈوڈہ ، کشتواڑ ، رام بن ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ میں ووٹروں کی لمبی قطاروں نے مخالفین کے پروپیگنڈے کو منہدم کر دیا ۔ لوگوں نے تقسیم کرنے والے عناصر کے ایجنڈے کو بھی مسترد کر دیا ہے اور جمہوریت پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا ۔
سی ڈبلیو جی :2026ویٹ لفٹر گیانیشوری یادو نے جیتا چاندی کا تمغہ، ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 5ہوئی
پاکستان کو ہرا کر انڈیا نے یوتھ ہاکی ایشین چمپئن شپ جیتی
کیا روسی سیٹلائٹ ایران کو امریکی فوجی اڈوں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں؟
سعودی عرب سے 13251 غیرقانونی تارکین کو واپس بھیجا گیا
نیتن یاہو نے ظہران ممدانی پر ‘نفرت کو ہوا دینے’ کا الزام لگایا
ٹوتھ پیسٹ میں ’مائیکروپلاسٹک‘ کی رپورٹ سے بنگلہ دیش میں تشویش، لاکھوں افراد کی صحت کو خطرہ لاحق!
نیٹ احتجاج پر سمراٹ حکومت جھکی، احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا حکم
دہلی کے تمام 34نگرانی مراکز گزشتہ سال سے زیادہ آلودہ، فوری کارروائی کرے حکومت:اجے ماکن
جوہر یونیورسٹی کے 38 عمارتوں کے انہدام پر عبوری روک، مراد آباد کمشنر نے آر ڈی اے کا حکم کیا معطل
’لاکھوں بچوں کے مستقبل کی بربادی کا جشن‘ دھرمیندر پردھان کے استقبال پر راہل گاندھی کا حملہ










