CEO reviews election preparedness in Kishtwar district

چیف الیکٹورل آفیسر نے ضلع کشتواڑ میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

کشتواڑ//چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموں و کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے ضلع کشتواڑ کا دورہ کیا اور عام اِنتخابات۔ 2024 کے پہلے مرحلے میں ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی پولنگ کے پیش نظر ضلع میں اِنتخابی تیاریوں کا حتمی جائزہ لیا۔ضلع چنائو آفیسر (ڈِی اِی او) کشتواڑ راجیش کمار شاون ان کے ہمراہ مژھل، مروہ اور وروان کے دُور دراز علاقوں کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور چیف الیکٹورل آفیسر کو ضلع میں انتخابات کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں حتمی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ چیف الیکٹورول آفیسرنے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا اور ان مراکز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے پولنگ پارٹیوں اور سی اے پی ایف کے ساتھ ان کے ایچ آر مسائل کو دیکھنے کے لئے بھی بات چیت کی ۔ اُنہوں نے اِنتخابات کے شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور آسان انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ان مراکز میں کی گئی تیاریوں سے مطمئن کیا۔اُنہوں نے ضلع میں گزشتہ 48 گھنٹوں کی سویپ مہم پر فخر کرنے کی کوشش میں جموںوکشمیر یوٹی میں شروع کردہ ’’گرین الیکشن‘‘ اقدامات کے تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیا جس میں ہر پولنگ سٹیشن پر 10سے15 پودے لگانے اور منفرد پولنگ سٹیشن کے احاطے میں 100سے200پودے لگانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ رائے دہندگان کے درمیان ماحولیاتی استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے انتخابی عملے ، بی ایل اوز ، آشا ورکروں سے بھی گفتگو کی اوران سے پولنگ سٹیشنوں میںرائے دہندگان کو تمام سہولیات فراہم کرکے اِنتخابی حصہ داری کو بڑھانے کی اپیل کی۔