اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں معروف سیاسی لیڈران سمیت 909امید وار میدان میں
سرینگر // جموں کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی اور حد بندی عمل کے بعد پہلی بار سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بیچ بدھ کو پہلے مرحلہ کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ پہلے مرحلہ میں جموں و کشمیر میں اہم سیاسی مقابلہ دیکھنے کو تیار ہے کیونکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں 90 اسمبلی سیٹوں کیلئے909 امیدوار میدان میں ہیں اور وہ اپنی قسمت آ زمائی کر رہے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ بدھ وار کو ہے اور اس دن جموں اور جنوبی کشمیر میں ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلہ میںدلچسپ سیاسی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 909امید وار میدان میں ہے ۔ پہلے حلقہ کیلئے کل 1127 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم 164 امیدواروں کی نامزدگی مسترد جبکہ 54 نے کاغذات واپس لے لیے اور اب 909امید وار ہی میدان میںہے ۔ خیال رہے کہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والے تین مرحلوں میں ہونے والے یہ انتخابات اگست 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد سے پہلے اسمبلی انتخابات ہیں، جس نے اس خطے کی خصوصی حیثیت کو چھین لیا تھا۔پولنگ کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو مقرر ہے اور اس میں 24 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں کشمیر صوبے کی 16 نشستیں اور جموں صوبے کی آٹھ نشستیں ہیں۔مجموعی طور پر 280 نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 36 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جبکہ 25 نے اپنے کاغذات واپس کیلئے ہیں ۔ اس مرحلے کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست تھی۔دوسرے مرحلے کیلئے 25 ستمبر کو طے شدہ، جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں پھیلے ہوئے 26 اسمبلی حلقوں میں 329 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔62 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ 27 نے کاغذات واپس لے لیے جس سے 240 امیدوار میدان میں رہ گئے۔امیدواروں کی سب سے زیادہ تعداد والا حلقہ 15 کے ساتھ حبہ کدل ہے جبکہ کنگن میں سب سے کم امیدوار چھ ہیں۔1 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 40 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس میں 450 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔پہلے مرحلہ میں کئی اہم سیاسی لیڈران جن میں کانگریس کے غلام احمد میر ، پی ڈی پی کی التجا مفتی ، وحیدالرحمان پرہ، جماعت اسلامی کے کچھ لیڈران ، سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی ، آزاد امید وار کے بطور میدان میں اعجاز احمد میر ، نیشنل کانفرنس کے محمد خلیل بندھ ، ڈاکٹر بشیر ویری ، غلام محی الدین میر ، عام آدمی پارٹی کے مدثر حسین ، بی جے پی کے ارشید احمد بٹ اور جموں سے بھی کچھ اہم سیاسی لیڈران اس مرحلے کے میدان میں اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں ۔










