eid milad un nabi

عید میلاد النبی (ﷺ) کی تقریب سعید

وزیر اعظم، لیفٹنٹ گورنر اور پولیس سربراہ کی عوام کو مبادک باد پیش

سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے عید میلاد النبی (ﷺ) کے موقع پر عوام کو مبادک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سی این آئی کے مطابق عید میلا النبی ﷺکی تقریب سعید کے موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن نے عوام کو مبادک باد پیش کی ہے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ میںوزیر اعظم مودی نے لکھا ’’ عید مبارک! میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نیک خواہشات۔ ہم آہنگی اور اتحاد ہمیشہ قائم رہے۔ چاروں طرف خوشی اور خوشحالی ہو‘‘۔اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے مساوات پر مبنی انسانی معاشرے کی مثال قائم کی۔”پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت میلادالنبی کے پرمسرت موقع پر میں تمام اہل وطن بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ادھر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔ ایک ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’’سب کو میلاد النبی کی مبارکباد! دعا ہے کہ یہ دن خوشی، محبت اور یکجہتی کے نئے جذبے سے بھر جائے‘‘۔اسی دوران جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوین نے بھی میلا النبی ﷺ کے موقعہ پر عوام کو مبادک باد پیش کی ہے ۔